لڑکوں اور خواتین کے درمیان ہاکی میچ
لڑکوں اور خواتین کے درمیان ہاکی میچ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں خواتین کھلاڑیوں کی جانب سے نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا۔ شدید بارش کی وجہ سے خواتین کھلاڑیوں کی تعداد پوری نہ ہونے کی وجہ سے پی ایچ ایف لاہور اکیڈمی کے لڑکوں اور خواتین کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ مہمان خصوصی پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن اختر رسول، اجمل خان لودھی سمیت اولمپیئنز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مہمان خصوصی اختر رسول نے 14 اگست کو پاکستان کے آزاد ہونے کی خوشی میں کیک کاٹا۔ اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جو کچھ بھی ہیں اپنے وطن عزیز کی بدولت ہیں اس لیے ہمیں کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے کوشش کرنے چاہیئے کہ جہاں بھی موقع ملے اپنے ملک کا نام روشن کرنے کیلئے کاوش کریں۔