زمبابوے کو شکست دینا آسان نہیں حکمت عملی کیساتھ میدان میں اتریں گے : واٹمور
زمبابوے کو شکست دینا آسان نہیں حکمت عملی کیساتھ میدان میں اتریں گے : واٹمور
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور نے کہا ہے کہ دورہ زمبابوے مستقبل میں ہونے والی جنوبی افریقہ اور سری لنکا سیریز کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ زمبابوے کو زمبابوے میں شکست دینا آسان نہیں ہوگا تاہم ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے کیونکہ پاکستان ٹیم کو تینوں فارمیٹ میں اچھی کرکٹ کی ضرورت ہے جس سے انٹرنیشنل رینکنگ میںبھی بہتری آئے گی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا بریفنگ میں واٹمور کا کہنا تھا کہ مجھے دو مختلف کپتانوں کے ساتھ کام کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہے۔ دورہ زمبابوے کا اختتام ٹیسٹ میچز سے ہو رہا ہے جس کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہے جس کی ہمیں مدد ملے گی۔ محمد حفیظ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنی پرفارمنس کی بنا پر شامل ہیں اسد شفیق کو بھی رنز کرنا ہونگے۔ حفیظ کی وجہ سے ٹی ٹونٹی کی ٹیم مضبوط بھی ہو جاتی ہے کیونکہ حفیظ میں بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باولنگ کا بھی تجربہ حاصل ہے۔ حتمی 11 رکنی سکواڈ کا انتخاب کرنے کے لیے ہم پر لازم ہوتا ہے کہ حریف ٹیم کے خلاف بیلنس ٹیم میدان میں اتاریں اور کامیابی حاصل کریں۔ ٹیم منیجر کرکٹ کا اچھا بیک گراونڈ رکھتے ہیں ان کے ساتھ کام کرنے کا مزہ آئے گا ۔ ابھی میرے کنٹریکٹ میں ساڑھے چھ ماہ کا عرصہ باقی ہے۔نئے کھلاڑیوں کی ٹیم میں شرکت سے کچھ مشکلات کا سامنا تو کرنا پڑتا ہے مگر بطور کوچ میرا کام ہے کہ جلد ہی ان کو لائن پر لا کر انھیں انکی جگہ پر فٹ کروں۔ زمبابوے کو زمبابوے میں ہرا آسان نہیں ہوگا ہم ہر میچ کی حکمت عملی لیکر میدان میں اتریں گے کرکٹ میں کسی وقت بھی غیر یقینی صورتحال بن سکتی ہے لہذا کلین سویپ کا کہنا قبل از وقت ہے۔ زمبابوے میں تینوں فارمیٹس میں اچھی کرکٹ کھیلنا چیلنج ہے۔