• news

پی سی بی میڈیکل بورڈ زخمی کھلاڑی مقصود کی فٹنس کا جائزہ آج لے گا

پی سی بی میڈیکل بورڈ زخمی کھلاڑی مقصود کی فٹنس کا جائزہ آج لے گا

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل بورڈ دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹیم میں شامل زخمی کھلاڑی صہےب مقصود کی فٹنس کا جائزہ آج لے گا۔ صہیب مقصود دو روز قبل ان فٹ ہوگئے تھے جس کی بنا پر انہوں نے دو روز تک پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا ہے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ صہیب مقصود کی کمر میں معمولی درد ہے انھیں اس ضمن میں مکمل ٹریٹمنٹ دی جار ہی ہے اور وہ جلد ہی صحتیاب ہو کر ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا میڈیکل بورڈ آج ان کا تفصیلی معائینہ کرے گا جس کے بعد ان کی فٹنس دےکھتے ہوئے دورہ زمبابوے مےں قومی ٹےم مےں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ لیا جاسکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن