• news

رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیزآزادکشمیر ہاﺅسنگ سوسائٹی کرپشن کا نوٹس لیں

مکرمی! ہم ریڈیو پاکستان کے چھوٹے درجے کے ملازمین ہیں جو آزاد کشمیر ریڈیو کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی (رجسٹرڈ) راولپنڈی کے بانی ممبر ہیں۔ یہ کہ ہم 1985ءمیں سوسائٹی کے رکن بنے اور سوسائٹی کو رقوم ادا کر کے رہائشی و کمرشل پلاٹ حاصل کئے تھے پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور اصل رجسٹریاں اور زمین کا انتقال بھی ممبران کے نام کیا گیا تھا ہم نے ترقیاتی اخراجات بھی ادا کر دئیے تھے مگر سوسائٹی کے صدر اور سابق سیکرٹری نے ہمارے کئی ساتھیوں کے پلاٹ نامعلوم افراد کو فروخت کر دیئے۔ گزارش ہے کہ انکوائری کا یہ کیس نیب یا اےف آئی اے کو دے دیا جائے جو سوسائٹی کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لیکر ریکارڈ چیک کرکے سابق سیکرٹری اور صدر کے خلاف اےف آئی اے درج کر کے انکوائری مکمل کرے۔(دستخط متعدد ممبران سوسائٹی راولپنڈی ۔ 0333-5193102 )

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن