• news

عوام ایکسپریس کا سٹاپ بحال کیاجائے

مکرمی!مود بانہ گذارش ہے کہ ہم کوٹ لالو کے رہنے والے سیاسی یتیم ہیں۔ ہمارے پاس M.N.A یا M.P.A صرف ووٹ کے وقت آتے ہیں اور منت سماجت کرکے اپنا اُلو سیدھا کرلیتے ہیں اور پانچ سال کے بعد دوبارہ رخ کرتے ہیں اور نہ ہی انکو عوام کے مسائل حل کرانے میں خوشی ہوتی ہے۔ آپکی اطلاع کیلئے عرض کہ ریلوے اسٹیشن کوٹ لالو پر ہمیشہ گاڑی کا سٹاپ رہا ہے یہ پہلا موقع ہے کہ 15اپریل 2013 سے آج تک مسافر بیچارے راہ تک رہے۔ ہمارے سٹیشن کی ماہانہ آمدن تین لاکھ سے زائد ہے جس کا ریکارڈ موجود ہے ۔ہمارے وفاقی وزیر ریلوے سے گذارش ہے آپ ہماری سفارش کردیں کہ کوٹ لالو ریلوے سٹاپ بحال کیاجائے۔ (ماسٹر عبدالرحمن انصاری، ریلوے سٹیشن کوٹ لالو سکھ ڈویژن)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن