قائد تیرے دیس کا کیا حال ہوا ہے؟ (پروفیسر محمد مظہر عالم‘ زبیدہ پارک لاہور)
قائد تیرے دیس کا کیا حال ہوا ہے؟
ہر حکم تیرا خوب یہاں پامال ہوا ہے
نفرت کی فضا میں ہیں جینے پہ مجبور
الفت کا محبت کا بڑا کال ہوا ہے
تو نے دلائی ہمیں آزادی کی نعمت
اس نعمت کا مگر اب تو برا حال ہوا ہے
جب سے ملا ہم کو آزادی کا تحفہ
پیرو جواں ملک کا خوشحال ہوا ہے
لُوٹا ہے وطن کو یوں مل کر سبھی نے
مفلس و مقروض و کنگال ہوا ہے