• news

سکیورٹی کے نام پرپالےسی مذہبی قوتوںکےخلاف سازش ہے: احمد لدھیانوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ سکندر کے واقعہ پرحکومت نے بے بسی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے محض تماشائی کا کردار ادا کیا ہے، حکومت دہشت گردی کے خلاف کام کرنے کے بجائے مینڈیٹ ملنے کے معاہدوں کی تکمیل میں لگی ہے، حکمرانوں کی جانب سے نیشنل سکیورٹی کے نام پر بنائی جانیوالی پالیسی محض مذہبی قوتوں کو دیوار سے لگانے کی سازش ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ اس سے قبل بھی کئی آمر حکمران مذہبی قوتوں کو بند گلی میں دھکیلنے کی کوشش کر چکے ہیں، ہم استحکام پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ملک میں جب بھی مشکل وقت آیا یا کسی نے ہمارے وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اہلسنت والجماعت کے لاکھوں کارکن فوج کے شانہ بشانہ اس ملک کی حفاظت کیلئے ساتھ ہوں گے۔ علامہ لدھیانوی نے کہا اہلسنت والجماعت ملک میں ہر قسم کی دہشت گردی، قتل و غارت اور تخریب کاری کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور ہم اس مسئلے پر حکومت کے ساتھ مذاکرات اور ساتھ دینے پر تیار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن