• news

خضدار شہر میں تیسرے روز بھی شٹر ڈاﺅن ہڑتال، کاروباری مراکز، سکول بند رہے

خضدار(آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر کارکنوں کو لاپتہ، قتل کرنے اور آپریشن کیخلاف خضدار شہر میں تیسرے روز بھی شٹر ڈاﺅن ہڑتال رہی اور تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے۔ سرکاری و غیر سرکاری سکولوں اور نجی ادارے بند رہے۔ سرکاری دفاتر میں حاضری معمول سے کم رہی، مسلسل تین روز ہڑتال کے باعث کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہو کررہ گیا۔ روزمرہ کی زندگی بری طرح متاثر ہے۔ ہڑتال کے باعث بازار سڑکیں مارکیٹیں سنان رہیں ہڑتال کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں تک محصور رہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے مختلف مقامات پر تعینات رہے۔

ای پیپر-دی نیشن