رحمن ملک کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر سیشن جج نے ایس ایچ او نشتر کالونی سے وضاحت طلب کرلی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود ضرغام نے رحمن ملک کیخلاف مقدمے کی درخواست پر ایس ایچ او نشتر کالونی سے وضاحت طلب کر لی۔ درخواست گذار پرویز اقبال نے دائر درخواست میں کہا وزیر نے کہا طاہرالقادری نے جو ٹوپی پہنی ہے یہ پوپ کی ٹوپی کی طرح ہے¾ بیان سے دلآزاری ہوئی ہے۔