• news

ایف آئی اے کا کریک ڈاﺅن، شاد باغ میں ہوٹل سے بجلی چوری پکڑی گئی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی نے گیس اور بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا۔ شاد باغ لاہور میں ہوٹل سے بجلی چوری پکڑی گئی۔ ہوٹل کے منیجر اور مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ادھرکیولری گراﺅنڈ لاہور میں ایف آئی اے نے بجلی چوری کیخلاف آپریشن کیا۔ ایس ڈی او عبداللہ شبیر، لائن سپرنٹنڈنٹ شہزاد اور بینک افسر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن