• news

ایس ایس پی اسلام آباد نے مجھے اغوا کرنےکی کوشش کی، اُم حسان کا آئی جی کو خط

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ و جامعہ حفصہ کی پرنسپل ا±م حسان نے آئی جی اسلام آباد سکندر حیات کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ایس ایس پی اسلام آباد پر الزام عائد کیا ہے انہوں نے مجھے اغوا کرانے کی کوشش کی ہے خط میں لکھا ہے کہ ہمارے ایک استاد قاری ادریس کو ایس ایس پی اسلام آباد شکرپڑیاں کے پیچھے ایک کچے گھر میں لے گئے جہاں انہیں پانچ گھنٹے تک انہیں حبس بے جا میں رکھا۔ پولیس تفتیش کے دوران قاری ادریس سے ام حسان کو گرفتار کرنے کیلئے فون کرکے کسی جگہ بلوانے پر زور دیتی رہی۔ اُم حسان نے آئی جی کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے ”اگر مجھے یا مولانا عبدالعزیز کو اغوا کر لیا گیا یا ہمیں شہید کر دیا گیا تو اس کی ذمہ داری موجودہ حکومت کی اہم شخصیات پر عائد کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن