• news

یونین کونسلز ختم، خیبر پی کے میں نئے بلدیاتی نظام سے متعلق سفارشات تیار

پشاور (نوائے وقت نیوز) خیبر پی کے میں نئے بلدیاتی نظام سے متعلق سفارشات تیار کر لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق یونین کونسلز ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سفارشات حکمران جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل ورکنگ گروپ نے تیار کی ہیں۔ بلدیاتی نظام میں تحصیل کونسل اور ضلع کونسل بھی قائم کی جائیں گی۔ سفارشات کی حتمی منظوری کےلئے حکمران جماعتوں کی قیادت کو بھیجا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن