سندھ کے عوام اسی عذاب میں مبتلا ہیں جیسے پی پی کے 5 سالہ دور میں تھے: ممتاز بھٹو
کراچی (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے کہا ہے سندھ کے عوام اسی عذاب میں مبتلا ہیں جیسے وہ پچھلے پانچ سال پیپلز پارٹی کی حکمرانی میں رہے ہیں۔ وہ جمعہ کو اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا سندھیوں کی پرےشانیوں مےں پہلے سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ پولیس اور پولنگ عملے کی مدد سے سندھ میں دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتا گیا۔ ممتاز علی بھٹو نے کہا ممنون حسےن کے صدر بننے پر خوشی ہوئی ہے وہ پارٹی کے سینئر رکن اور مرکزی رہنما ہیں، اسی وجہ سے وہ اس عہدے کے مستحق تھے۔ مےں نے میاں نوازشریف کو وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد دوسرے روز وزیراعظم ہاﺅس جا کر مبارکباد دی تھی اور منتخب صدر کو بھی ضرور مبارکباد دونگا۔