روس: سینہ چیرے اور دل روکے بغیر بچے کے دل کا کامیاب آپریشن
ماسکو (اے پی پی) روس میں پہلی مرتبہ سینہ چیرے اور دل روکے بغیر بچے کے دل کا آپریشن کیا گیا ہے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے ڈاکٹروں نے دنیا میں پہلی بار ایک بچے کے دل کا مشکل ترین آپریشن سینہ چیرے اور دل روکے بغیر کامیابی کے ساتھ کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچے کے دل کے خانوں کے بیچ کی دیوار میں سوراخ تھا۔ نو ولبرسک کے ڈاکٹروں نے چیرا دیئے بغیر سینے مےں ایک سوراخ کرکے یہ کامیاب آپریشن کیا۔