نیوزی لینڈ میں 6.8 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ میں جمعہ کی سہہ پہر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور تمام بڑے شہروں کے مکین خوفزدہ ہو کر دفاتر اور گھروں سے نکل آئے۔ امریکی جولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.8درج تھی اور اس کا مرکز سدون شہر سے 5 کلو میٹر مشرق میں زمین میں صرف 10.6کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔