• news

مصر سول وار کی طرف جا رہا ہے، سینئر امریکی عہدیدار

نیو یارک (نمائندہ خصوصی) مصر کی ہر گزرتے دن کے ساتھ بگڑتی صورتحال کے پیش نظر امریکی عہدیداروں نے طویل عرصے تک نیویارک کے اتحادی رہنے والے اس ملک کے استحکام پر سوالات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس کی جانب سے بریف کئے جانے کے بعد ایک سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مصر میں شام کی طرح سول وار کی طرف جانے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ وال سٹریٹ جنرل نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ امریکی صدر اوباما نے عبوری حکومت پر ایمرجنسی اٹھانے پر زور دیا ہے اور وہاں پر ہونے والے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔ امریکہ نے فوج اور اخوان المسلمون کے درمیان صلح کرنے کی کوشش بھی کی اور مستقبل میں بھی مصر کے تمام فریقوں کے ساتھ کام کرتا رہے گا اور تمام پارٹیوں کو ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی ترغیب دیتا رہے گا۔ یو این سکیورٹی کونسل اپنے ہنگامی اجلاس میں مصر میں فوج کے قتل عام پر ردعمل کا اظہار کرنے میں ناکام ہو گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن