ڈرون حملے، دہشتگردی دونوں ملکی خودمختاری کے خلاف ہیں: ثمینہ گھرکی
لاہور (لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردی کی جنگ کو الجھانے کی بجائے قوم میں اتفاقِ رائے پیداکر کے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ ڈرون حملے اور دہشتگردی دونوں ہی پاکستان کی خودمختاری اور آزادی کے خلاف ہیں ۔ ، پیپلزپارٹی دہشتگردی کے خلاف متفقہ قومی پالیسی بنانے میں حکومت سے بھر پور تعاون کرے گی۔