متروکہ وقف املاک بورڈ کی کارکرگی بہتر ہو رہی ہے: چیئرمین
لاہور (خصوصی نامہ نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان کے بورڈ ممبران کے اجلاس میں طے پایا ہے کہ ایجوکیشن ونگ کے معاملات بورڈ آف گورنر کے تشکیل ہونے کے بعد طے کئے جائیں اور کرایہ داروں کے نئے تخمینہ او ر زمینوں کی دیکھ بھال اور انکی حفاظت سمیت اہم فیصلے بھی نئے گورنر کے سپرد کئے جائیں، اجلاس گزشتہ روز چیئرمین بورڈ چودھری ریاض کی زیر صدارت بورڈ آفس میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری بورڈ جنید احمد، میاں عمران مسعود، محمد نواز تشنہ، میاں منیر احمد، اظہر احسان شیخ، سردار شام سنگھ، زرقا بٹ، ڈاکٹر سورن سنگھ، پرویز جان سرویا، ڈاکٹر منوہر چاند اور دیگر نے شرکت کی۔ سیکرٹری بورڈ جنید احمد نے بورڈ ممبران کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ چودھری ریاض نے کہا کہ بورڈ کے تمام معاملات آئین اور قانون کے مطابق چل رہے ہیں اور بورڈ کی کارکرگی روز بروز بہتر ہو رہی ہے۔ ملازمین کو میڈیکل اور دیگر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، سکھوں کے مذہبی مقامات، مندر اور گوردوارو ں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی ہے اور تزئین و آرائش کے لئے مزید بہتر اقدامات کئے جائیں گے۔