ڈاکٹر طاہر القادری سے اقلیتی رہنماوں کے وفد کی ملاقات
لاہور(خصوصی نامہ نگار) سکھ رہنماءسردار بشن سنگھ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری انسانی حقوق کی سر بلندی، مذاہب عالم کے مابین رواداری، ہم آہنگی اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کےلئے کوشاں ہیں، اس کی واضح مثال ویمبلے کانفرنس ہے جس میں مختلف مذاہب کے اکابرین نے اپنے اپنے انداز سے مذہبی عقائد کے مطابق دعا کی۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طاہر القادری سے مختلف مذاہب کے رہنماﺅں کے ہمراہ انکی رہائش گاہ پر ملاقات میں انہیں عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ وفد میں سکھ رہنما سردار بشن سنگھ، ہندو رہنماءپنڈت بھگت لال، مسیحی رہنماءفادر پاسکل پولوس، یوسف بجنوری اور سردار ترنجیت سنگھ شامل تھے۔