بحرانوں پر جلد قابو پا لیں گے، قوم کو زیادہ ا نتظار نہیں کرنا پڑیگا: عمران نذیر
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہورکے جنرل سیکرٹری وممبر پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عوام ایک بارپھر ضمنی الیکشن میں شیر پر اعتماد کی مہرثبت کریں گے۔ ہماری قیادت نے سنجیدگی سے قومی ایجنڈے پرکام شروع کر دیا ہے، اب چاروں صوبوں میں کوئی تبدیلی کے ثمرات سے محروم نہیں گا۔ عوام تیر اندازوں اوربلے بازوں کی کارکردگی سے مایوس ہیں۔ ، اپنے حلقہ انتخاب پی پی137میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے مزیدکہا کہ ہماری قیادت پوری نیک نیتی کے ساتھ پیپلزپارٹی دورکے بحرانوں پرقابوپانے کیلئے کوشاں ہے، قوم کوزیادہ انتظار کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔ وزیراعظم میاں نوازشریف اورخادم پنجاب میاں شہبازشریف پاکستان کے ہرشہر، ٹاﺅن اورگاﺅں میں تعمیروترقی کاجال بچھادیں گے۔ ہماری قیادت کی دوررس اصلاحات اورٹھوس منصوبہ بندی کے نتیجہ میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئی ہے۔