جے یو آئی (ف ) کا حلقہ پی پی 150 میں میاں مرغوب کے حق میں علماءکنونشن آج ہو گا
لاہور (پ ر) جمعیت علماءاسلام (ف) کی طرف سے حلقہ پی پی 150 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں مرغوب احمد کی حمایت میں جمعیت علماءاسلام کے زیر اہتمام آج بعد نماز ظہر مریم شادی ہال شاہ فرید چوک میں شیخ الحدیث حضرت مولانا محب النبی کی زیر سرپرستی علماءکنونشن ہو گا جس کی صدارت مولانا سید رشید میاں کرینگے۔ کنونشن سے مہر محمد اشتیاق ایم این اے، مسلم لیگی امیدوار میاں مرغوب احمد، مسلم لیگ ن لاہور کے نائب صدر اور ممتاز عالم دین حافظ اسعد عبید، مولانا محمد امجد خان سمیت دیگر علماءشرکت و خطاب کرینگے۔