سکندر جہادی تنظیموں کےخلاف کریک ڈاﺅن پر دبئی سے بھاگ کر پاکستان آیا:رپورٹ
حافظ آباد (آئی اےن پی) ڈسٹرکٹ پولےس آفےسر زبےر درےشک نے اسلام آباد مےں فائرنگ کرنے والے ملزم سکندر کی تفصےلی رپورٹ آئی جی پنجاب کو پےش کر دی۔ڈی پی او کی جانب سے آئی جی پنجاب کو بھجوائی جانے والی رپورٹ مےں کہا گےا ہے کہ اسلام آباد کے علاقہ بلےو اےرےا مےں فائرنگ کرنے والا ملزم 53 سالہ سکندر حافظ آباد کے محلہ قاضی پورہ کا رہائشی ہے۔ سکندر عرصہ 20/22 سال تک دبئی مےں روزگار کے سلسلہ مےں مقےم رہا۔ دبئی حکومت کی جانب سے جہادی تنظےموں کے خلاف ہونیوالے کرےک ڈاﺅن کے بعد سکندر دبئی سے بھاگ کر واپس پاکستان آگےا اور گذشتہ دس سال سے پاکستان مےں ہی رہ رہا ہے اور کوئی کاروبار نہےں کرتا۔ سکندر کی پہلی بےوی دبئی کی شہریت رکھتی ہے اور اسکا اےک بےٹا جس کا نام ےوسف بتاےا جاتا ہے اور وہ دبئی مےں ہی مقےم ہے۔ سکندر نے دوسری شادی سابق ڈائرےکٹر آرٹس کونسل گوجرانوالہ نےاز حسےن لکھوےرا کی بےٹی سے کی اور اسکے دو بچے فروا اور عبدالمالک ہےں۔ سکندر شراب نوشی اور چرس پےنے کا عادی ہے۔ سکندر مےٹرک پاس ہے اور اس کے چار بھائی ہماےوں‘ ندےم‘ حامد اور ناصر جبکہ تےن بہنےں ہےں۔ ہماےوں دس سال تک امرےکہ مےں رہا اور آجکل دبئی مےں ہوٹل چلا رہا ہے۔ حامد کچھ عرصہ سعودی عرب مےں رہنے کے بعد اب پاکستان مےں پراپرٹی کا کاروبار جبکہ ندےم دبئی مےں ہے جبکہ اسکا بھائی ناصر اسکا ہم زلف بھی ہے۔ سکندر کی پاکستانی بےوی کو دو مرتبہ برےن ہےمرج بھی ہو چکا ہے اور اب وہ ٹھےک ہےں۔ سکندر جائنٹ فےملی کے ساتھ رہ رہا تھا اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل پراپرٹی فروخت کی تھی اور اس کے حصہ چار لاکھ روپے بھی آئے تھے لےکن آ جکل وہ پرےشان بھی رہتا تھا۔ دوسری جانب سکندر کے گھر تالے لگے ہوئے ہےں۔