• news

سکندر کی گاڑی کا ڈرائیور، 3 ہوٹل ملازمین رہا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سکندر کے زیر استعمال گاڑی کا ڈرائیور امجد رہا کردیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے ہوٹل کے 3 ملازمین بھی رہا کردیئے گئے۔ چاروںافراد کو شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا۔ ڈرائیور امجد، ہوٹل منیجر، ملازم اور خاکروب سے 2 روز تک تفتیش کی گئی۔ چاروں افراد کے بیانات کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن