• news

لاہور میں لاکھوں کے ڈاکے، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوئوں اور چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فون، قیمتی سامان، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا۔ ڈاکوئوں نے ڈ یفنس میں صادق کے گھر سے 12 لاکھ روپے، فیکٹری ایریا میں ذوالفقار کے گھر سے 7 لاکھ روپے، گرین ٹائون میں نویدکی فیملی سے 4 لاکھ روپے، اقبال ٹائون میں عا مر کی فیملی سے 2 لاکھ روپے، کوٹ لکھپت میں سرجیل کے گھر میں اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر 2 لاکھ روپے، سندر میں حبیب نوید کے گھر میںگھس کر 1 لاکھ روپے، اچھرہ میں خر م سے 1 لاکھ روپے، نشتر کالونی میں اسرار کے گھر میںگھس کر ڈھائی لاکھ روپے، شفیق آباد ثناء اللہ کی دکان کے تالے توڑ کر 3لاکھ روپے، گارڈن ٹائون میں شفیق کے گھر میں گھس کر   2لاکھ روپے، ڈیفنس بی میں سہیل کے گھر میں گھس کر 4 لاکھ روپے، نواب ٹائون میں نورین بی بی کے گھر میںگھس کر ساڑھے 3 لاکھ روپے، بھاٹی گیٹ میں رحمت سے 5 لاکھ روپے، گارڈن ٹائون میں ہاشم کی فیملی سے 4 لاکھ روپے، رائے ونڈ میں کامران کی دکان سے 3 لاکھ روپے مالیت نقدی و قیمتی سامات لوٹ لیا جبکہ ہنجروال میں عثمان سے موٹر سائیکل، 35 ہزار روپے اورموبائل فون، ٹائون شپ میں محمد حسین سے موٹر سائیکل، 30 ہزار روپے اورموبائل فون، نواب ٹائون میں رحمت سے رکشہ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں شکیل سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، ریس کورس میں خالد سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں نے بلال سے 70 ہزار روپے اورموبائل فون، شاہدرہ میں عمران سے 50 ہزار روپے اورموبائل فون، شاہدرہ میں زبیر سے 35 ہزار روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں ندیم سے 25ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ ڈیفنس اے میں ناصر، چوہنگ میں نوشیر، گوالمنڈی میںمحمد سرور، گارڈن ٹائون میں نوازش، جوہر ٹائون میں آغا حسین کی گاڑیاںجبکہ قلعہ گجر سنگھ میں عمیر، گڑھی شاہو میںعامر، جنوبی چھائونی میں فرحان، شمالی چھائونی میں جاوید، غالب مارکیٹ میں اسامہ، جوہر ٹائون میں فیروز، شاہدرہ میں عبدالمجید، فیکٹری ایریا میں یوسف، غالب مارکیٹ میں وسیم، سمن آباد میں علی رضا، غازی آباد میں بلال، ستوکتلہ میں ساجد، ساندہ میں شاہد، جوہر ٹائون میں فیصل، مزنگ میں ذیشان اور مزنگ میںغلام مصطفی کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔لاہور (سٹاف رپورٹر) قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکوئوں کو ہلاک کر دیا۔ ان کے ایک ساتھی گرفتار دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ڈاکوئوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے میں جمع کروا دی ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق جعلی پولیس مقابلے میں گولیاں مار دی گئیں۔ ملزمان کو مقابلے سے چند منٹ قبل تھانے میں گرفتار کرکے لایا گیا جبکہ پولیس کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار3 ڈاکوئوں نے ایک گھر میں داخل ہو کر میاں بیوی کو لوٹنے کی کوشش کی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر  لیا۔ تینوں ڈاکوؤں کو لیکر جایا جا رہا تھا تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں سے گاڑی میں ہی اسلحہ چھین لیا اور دو ملزمان فرار ہونے لگے۔ پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان کے ساتھ پولیس کا فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس تبادلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔ ڈی ایس پی ٹائون شپ سرکل اسد مظفر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوئوں کی شناخت سلمان اور علی حسن کے نام سے ہو گئی ہے۔ دونوں ڈاکو ریکارڈ یافتہ اور ان کے قبضہ سے دو موزر اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن