• news

بھارتی فوج نے پاکستان سے مذاکرات روکنے کیلئے کنٹرول لائن پر چھیڑ چھاڑ شروع کی

لاہور (خصوصی رپورٹ) بھارت کی فوج نہیں چاہتی کہ نوازشریف اور منموہن حکومت مذاکرات کریں۔ یہی وجہ ہے کہ نوازشریف کی طرف سے مذاکرات کی کوششوں کو دیکھتے ہوئے بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر چھیڑ چھاڑ کر دی تاکہ مذاکرات نہ ہوں۔ ہفت روزہ تکبیر کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ کنٹرول لائن پر فائرنگ پر پاکستان کے ڈھیلے موقف نے بھارت کا حوصلہ مزید بڑھا دیا ہے۔ بھارتی حکومت کو ان کی فوج اور وزارت دفاع میں لڑائی کے باعث شرمندگی کا سامنا ہے۔ اسی وجہ سے یہ راز فاش ہوا کہ پارلیمنٹ اور ممبئی حملے بھارت نے خود کرائے تھے۔ کنٹرول لائن کی صورت یکدم ایسے نہیں ہوئی بلکہ بھارتی میڈیا اور آئی بی اس کی   2ماہ سے تیاری کر رہے تھے۔ اس صورتحال میں بھارت جوتشیوں کا بھی کمال ہے۔ یہی وہ لوگ تھے جنہوں نے 1965ء میں بھی بھارت کو فتح کی نوید سنائی تھی اور اس بار بھی انہوں نے اپنے زائچے تیار کر رکھے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 2013ء پاکستان پر حملے کے لئے بہترین سال ہے اور اس کے بعد ایک صدی تک ایسا موقع ہاتھ میں نہیں آئے گا اور سب کچھ پاکستان کے حق میں ہو جائے گا۔ اس وقت بھارتی میڈیا بھی جنگ کا ہسٹریا پیدا  کر رہا ہے۔ بھارت سرکار، میڈیا اور فوج کا جنگی جنون 2008ء کے مقابلے میں زیادہ ہے اور لمحہ بہ لمحہ بڑھ رہا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن