• news

5 خودکشیاں: فیروزوالہ میں گھریلو حالات سے تنگ نوجوان نے گولی مارلی

لاہور + فیصل آباد(نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی)   2 خواتین سمیت 5 افراد نے زندگی ختم کرلی۔ فیروزوالہ میں لاہور روڈ پر واقع آبادی میں نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خود کو گولی مار لی۔ فیصل آباد میں سانگلہ ہل کے علاقہ احمد آباد کے رہائشی مرزا عاطف نے اپنی بیوی فاطمہ سے چوری چھپے دوسری شادی کر رکھی تھی جس کا اچانک اس کی بیوی فاطمہ کو علم ہوا تو اس نے اپنے خاوند سے جھگڑکر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جس سے اسکی موت واقع ہو گئی۔ سید والا کی رہائشی 25 سالہ عائشہ نے گھریلو جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں،جس سے وہ دم توڑ گئی۔ یاسین پورہ کے عبدالرسول نے بیروزگاری سے تنگ آ کر بلیچ پی لیا۔ مرضی پورہ کی رہائشی 37 سالہ یاسمین نے گھروالوں سے جھگڑ کر بلیچ پی لیا۔ گلستان کالونی کے 14 سالہ عبداللہ نے والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں۔ منچن آباد کے محلہ گلشن حبیب کے رہائشی 20 سالہ عبدالستار عرف ایدھی نے بعض نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ جوہرآباد 18سالہ نوجوان نے گھریلو جھگڑا پر خود پر فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کرکے نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن