• news

قصور: 2 گروپوں کی لڑائی، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

قصور+ للیانی (نامہ نگاران) مصطفی آباد  کے نواحی گائوں دفتوہ میں دو گروپوں کے تصادم کے نتیجہ میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فقیر پارٹی نے رحمانی پارٹی کے گھر پر حملہ کر دیا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے سلیم اور ساجدہ کو ہلاک جبکہ آصف کو زخمی کر دیا۔ جوابی فائرنگ سے فقیر پارٹی کا رمضان بھی مارا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن