• news

صوابی: پولیس وین پر حملہ کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

صوابی: پولیس وین پر حملہ کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

صوابی (اے پی پی) پولیس تھانہ پر مولی ضلع صوابی کی موبائل وین پر حملہ کر نے اور اس کے نتیجہ میں ایک اے ایس آئی و کانسٹیبل شہید اور چار اہلکاران کو زخمی کرنے میں مبینہ نامزد ملوث ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس تھانہ پرمولی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ شب پولیس تھانہ پرمولی کی موبائل وین پر حملے کے بعد ایس ایچ او منصف خان کی قیادت میں پولیس نے پورے علاقے میں نامزد ملزمان کی گر فتاری کےلئے سرچ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران جب پولیس پارٹی موضع شیوہ کے قریب غلاماں پر مولی خوڑ کے مقام پر پہنچی تو تین مسلح افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے جواب میں پولیس نے بھی اپنی حفاظت کی خاطر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ملزم سعید اختر ولد زرشاد سکنہ شیوہ جاں بحق جب کہ انکے دو ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقتول کے قبضے سے دو عدد دستی بم، ا یک عدد کلاشنکوف، چالیس عدد کارتوس، دو عدد میگزین اور دو عدد بنڈل ویئر بھی برآمد کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن