ڈاکوﺅں کے ہاتھوں 8 سالہ بچی کی ہلاکت‘ حافظ آباد پولیس کو 3 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ڈاکوﺅں کے ہاتھوں آٹھ سالہ بچی قتل ہونے کے واقعہ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد کو حکم دیا کہ جلد از جلد چالان پیش کرنے کیلئے پولیس کو ہدایات جاری کی جائیں اور ایف آئی آر سمیت مقدمہ کی رپورٹ تین دن کے اندر عدالت عالیہ کو بھیجی جائے۔ واضح رہے کہ کوٹ نکہ کا رہائشی محمد اصغر اپنی بیٹی مسرت کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ شادی وال کے قریب ڈاکوﺅں نے 8 سالہ مسرت کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔