الیکشن کمشن نے وزیراعظم کا قوم سے خطاب روکنے کی درخواست مسترد کر دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے وزیراعظم نواز شریف کا قوم سے خطاب روکنے سے متعلق دائر درخواست مسترد کر دی سیکرٹری الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ نوازشریف بحیثیت وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے پارٹی سربراہ کی حیثیت سے نہیں، انتخابی ضابطہ اخلاق وزیراعظم کو خطاب سے نہیں روکتا۔ پی پی کی رہنما ساجدہ میر نے قوم سے نواز شریف کا خطاب روکنے کی درخواست دی تھی۔ ساجدہ میر نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ وزیراعظم کا خطاب ضمنی انتخابات پر اثراندار ہو سکتا ہے۔