• news

چیف جسٹس اسلام آباد میں دہشت پھیلانے کے واقعہ کی آج سماعت کرینگے

اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری آج اسلام آباد واقعہ کی سماعت کریں گے جس میں سکندر نامی شخص نے پانچ گھنٹے سے زائد دیر تک اسلام آباد کی اہم شاہراہ کو یرغمال بنا لیا تھا۔ چیف جسٹس اس واقعہ کی میڈیا کی طرف سے براہ راست کوریج پر شدید ردعمل کا اظہار کر چکے ہیں۔ چیف جسٹس نے یہ ازخود نوٹس طارق اسد ایڈووکیٹ کی درخواست پر لیا ہے درخواست گزار کا موقف ہے کہ مسلح شخص نے اسلام آباد کو پانچ گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا سپریم کورٹ سے درخواست میںکہ ذمہ داران کے تعین کے لئے جوڈیشل کمشن بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کریگا۔

ای پیپر-دی نیشن