• news

وزیراعظم آج قوم سے پہلا خطاب کرینگے، داخلی، خارجی پالیسی واضح ہو گی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم محمد نواز شریف آج قوم سے خطاب کرینگے۔ 2 جون 2013ءکو اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا قوم سے پہلا خطاب ہو گا۔ وزیراعظم اپنے خطاب سے داخلی اور خارجی امور پر پالیسی واضح کرینگے۔ پاکستان بھارت کشیدگی، سرحدوں کی صورتحال اور قومی سلامتی و دیگر امور پر قوم کو اعتماد میں لینگے۔ وزیراعظم نے اپنی نگرانی میں تقریر تیار کرائی ہے۔ آئی این پی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم کی تقریر کیلئے کسی سرکاری سپیچ رائٹر کی خدمات حاصل نہیں کی گئیں۔ آن لائن کے مطابق توقع ہے وہ توانائی بحران، امن و امان، دہشت گردی کے خلاف جنگ، بھارت سے تعلقات اور دیگر اہم قومی و بین الاقوامی امور پر قوم کو اعتماد مےں لےں گے۔ بعض ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں کئی اہم اعلانات بھی کر سکتے ہیں جن سے ان کی ملکی و بین الاقوامی امور پر پالیسی کھل کر سامنے آ جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن