نوازشریف اور منموہن کی ملاقات کا ابھی شیڈول طے نہیں ہوا: دفتر خارجہ
اسلام آباد (آن لائن) دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات میں اعتماد کی بحالی اور تعلقات میں بہتری کے مواقع میسر آئیں گے۔ پاکستان بلیم گیم پر یقین نہیں رکھتا بلکہ تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ ایک انٹرویو میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی ملاقات کے حوالے سے ابھی تک شیڈول طے نہیں ہوا۔ بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ترجمان نے کہا کہ الزامات کے جواب میں الزام لگانا ہماری پالیسی نہیں۔ ہم مسلسل مذاکرات کے ذریعے غلط فہمیوں کو دور کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ مذاکرات کے ذریعے ہی تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں۔