عمران خان کے خلاف اے این پی اور جے یو آئی ف میں اتحاد، فضل الرحمان آج جلسہ میں شرکت کریں گے
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ”کپتان“ سے مقابلے کے لئے آگ اور پانی مل گئے۔ اے این پی اور جے یو آئی اکٹھا ہو گئے۔ اے این پی نے آج نشتر ہال میںجلسے میں شرکت کے لئے مولانا فضل الرحمان کو دعوت دے دی جو مولانا فضل الرحمان نے قبول کر لی ہے۔