پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج ہونگے
اسلام آباد (ثناءنیوز) پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج (پیر کو ) ہونگے سیلاب کی صورتحال امدای سرگرمیوں ،امن و امان جناح ایونیواسلام آباد واقعہ سمیت اہم ایشوز زیر بحث آئیں گے سینیٹ کا اجلاس چیرمین نیر حسین بخاری قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوگاقومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفہ سے چار بجے شام دوبارہ شروع ہوگا جب کی سینیٹ کا پانج بجے شام نیا سیشن ہوگا دونوں ایوانوں میں اہم ایشوز زیر بحث آئیں گے ،ہاو¿س بزنس ایڈوائزری کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہونگے پارلیمینٹ کے اجلاسوں کے ایجنڈے پر مشاورت ہوگی۔