فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، بجلی کی قیمت میں 29 پیسے یونٹ کمی کا امکان حتمی فیصلہ کل نیپرا کریگی
اسلام آباد (آئی این پی) بجلی کی قیمتوں میں 29 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ ٹیرف میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائیگا۔ نیپرا کی طرف سے کل فیصلہ کیا جائے گا۔ گزشتہ ماہ 9 ارب 61 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ پن بجلی کی پیداوار 3ارب 96 کروڑ یونٹ رہی جبکہ فرنس آئل سے 3 ارب 25 کروڑ یونٹ پیدا کئے گئے، 27 کروڑ یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہوئے۔ لاگت 65 ارب روپے رہی۔