• news

میاں چنوں: سیلاب متاثرین کی ادویات بیچتے ڈپٹی ڈی ای او گرفتار

میاں چنوں (نامہ نگار)  فلڈ ریلیف کیمپ کے لیے بھیجی گئی ادویات بیچتے ہو ئے ڈپٹی ڈی ایچ او تحصیل میاں چنوں رنگے ہاتھوں گرفتار، تھانہ سٹی میںمقدمہ درج ۔  تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے ہیڈ سدھنائی اور تلمبہ سے ملحقہ دیہات میں سیلابی پانی آ نے سے لوگ نقل مکانی کر کے بستی دلواں اور پل لوہاراں والی و دیگر مقامات پر آ گئے ہیں انہیں  مختلف وبائی امراض سے بچانے کے لیے حکومت پنجاب نے فلڈ ریلیف کیمپ  میں خصوصی طور پر ادویات بھجوائیں  جو ای ڈی او خانیوال دلشاد ناصر کے حکم پر ڈاکٹر شاہد حسین ڈپٹی ڈی او تحصیل میاں چنوں اپنے ڈسپنسر  شیخ اختر اور محمد اقبال ڈرئیور کے ہمراہ فلڈ ریلیف کیمپ ادویات لیکر پہنچے لیکن  مبینہ طور پر کچھ ادویات بچا کر واپس لے آ ئے اور شہر میں فروخت کر رہے تھے کہ ای ڈی او دلشاد ناصر نے تھانہ سٹی  پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر تینوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار  کرا دیا۔  تینوں افراد کے خلاف زیر دفعہ406یعنی امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ گرفتار ڈپٹی ڈی ای او کا موقف ہے کہ یہ ای ڈی او کی ناراضگی کی وجہ سے ہوا ہے وہ ہم سے کسی وجہ سے ناراض تھا اس نے یہ کاروائی کرروائی۔  ورنہ نہ ہم چور ہیں اور نہ ہی ہم ادویات سیل کر رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن