سانگلہ ہل: مصر جانیوالے معمر پاکستانی کو دہشت گرد قرار دیکر گرفتار کرلیا
سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)مصر میں مرسی حکومت کے خاتمے کے روز مصر جانے والے 75سالہ پاکستانی شہری محمد یوسف کو نئی حکومت نے دہشت گرد قرار دے کر گرفتار کر لیا،محمد یوسف کے ورثاء غم سے نڈھال ہو گئے اور حکومت سے مطالبہ کیا اسے مصری حکومت سے آزادکروا کر وطن واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ نواحی چک نمبر45مرڑ ڈیرہ اوڈھاں کا یوسف روز گار کیلئے مصر گیا، وہ مرسی حکومت کا تختہ الٹنے کے روز مصر پہنچا تھا