• news

گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ نے سائنس مضامین کے طلبہ کو الیکٹریکل وائرنگ کا مضمون رکھنے کی مشروط اجازت دیدی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایجوکیشن بورڈ نے میٹرک میں سائنس گروپ کے طلبہ کو دوبارہ الیکٹریکل وائرنگ کا مضمون رکھنے کی مشروط  اجازت دیدی ہے۔ کمپیوٹر سائنس اور بیالوجی کے ساتھ الیکٹریکل وائرنگ کا گروپ بنانے پر اساتذہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل بورڈ نے میٹرک کے طلبہ کیلئے بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے ساتھ الیکٹریکل وائرنگ کے مضمون  پر پابندی لگا دی تھی اور اس مضمون کو صرف آرٹس گروپ میں شامل کیاگیا تھا اب بورڈ نے دوبارہ اسے سائنس گروپ میں شامل کر دیا ہے۔ بورڈکے نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق  صرف کمپری ہینسو سکول‘ ٹیکنیکل سکول اور ان تمام ہائی سکولوں پر ہوگا جہاں پرٹیکنیکل مضمون پڑھانے والا ٹیچراور باقاعدہ ورکشاپس موجود ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن