’’سکندر پر گولی کس نے چلائی‘‘ تحقیقات شروع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد واقعہ میں ملزم سکندر پر گولی کس نے چلائی کی تحقیقات شروع کر دیں جب کہ پولیس افسران اینٹی ٹیررسٹ سکواڈ پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سکندر پر گولی نہ چلانے کے احکامات تھے پھر گولیاں کس نے چلائیں اینٹی ٹیررسٹ سکواڈ کے اہلکاروں سے بھی تحقیقات کی جائے گی ملزم سکندر پر گولیاں جلانے والے اہلکاروں کا پتا نہیں چل سکا زمرد خان کے ساتھ آنے والے سویلین اور پولیس اہلکاروں کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا معطل ڈی ایس پی سادہ کپڑوں میں سکندر کے پاس کیوں گیا؟ ملزم سکندر پر فائرنگ کی ویڈیو بھی حاصل کر لی گئی سکندر کو ریسکیو کرنے والے پولیس اہلکاروں سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔