فیروز والا:گلے میں ڈور پھرنے سے نوجوان جاںبحق، ورثا کا احتجاج
فیروز والا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ شاہدرہ کے قریب گلے میں ڈور پھرنے سے نوجوان جاںبحق ہو گیا، ساتھی بچ گیا۔ شاہدرہ ٹائون کا رہائشی 24 سالہ فیضان دوست کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جی ٹی روڈ پر جا رہے تھے کہ راستے میں کٹی ہوئی پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے فیضان شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جس پر وہ دم توڑ گیا۔ متوفی ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے پتنگ بازی کیخلاف کارروائی کی جائے۔