• news

دو سالہ بچی گھر کے باہر خالی پلاٹ میں جمع پانی میں ڈوب کر ہلاک

لاہور (نامہ نگار)جنوبی چھائونی کے علاقہ مدینہ پارک میں دو سالہ بچی گھر کے باہر خالی پلاٹ میں جمع پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئی۔ جنوبی چھائونی کے علاقہ بھٹہ چوک مدینہ کالونی کے رہائشی رجب علی کی دو سالہ بیٹی جنت گھر کے باہر گلی میں کھیل رہی تھی کہ وہ گھر کے سامنے خالی پلاٹ میں جمع پارش کے کھڑے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئی۔ اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے۔ بچی کی ہلاکت پر ماں صدمے سے بیہوش ہو گئی جبکہ علاقہ میں سوگواری کی فضا چھا گئی۔   

ای پیپر-دی نیشن