تحریک انصاف کا پنجاب میں غیرجماعتی بلدیاتی الیکشن کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے پنجاب میں غیرجماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قانونی ماہرین بل کا جائزہ لیں گے۔ بل کیخلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ خورشید محمود قصوری کی سربراہی میں کمیٹی بل کا جائزہ لے گی۔