وزیراعظم کی غیر سنجیدہ پالیسیاں
وزیراعظم کی غیر سنجیدہ پالیسیاں
پنجاب میں الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، عمر کی حد 25 سال مقرر، ہر شخص کو آزادانہ الیکشن لڑنے کا موقع ملے گا۔ انتخابات میں پہلی مرتبہ ٹینکو کریٹ نشست رکھی گئی ہے۔ وزیراعظم نے منظوری دیدی۔ بلدیاتی ادارے مضبوط بنانے سے ملک مضبوط ہو گا : نواز شریف !وزیراعظم کامسلم لیگ کے جمہوری دورِ حکومت میںپنجاب میں بلدیاتی الیکشن غیر جماعتی کرانے کا فیصلہ عوام کیلئے غیر متوقع ہے جمہوری نظام میں بلدیاتی ادارے گراس روٹ کی حیثیت رکھتے ہیں اور یہاں سے آنے والی قیادت اور سیاسی کارکنوں کی تربیت زیادہ بہتر انداز میں ہونے کے باعث وہ عوامی مسائل اور مشکلات سے نہ صرف آگاہ ہوتے ہیں بلکہ ان کے حل کیلئے بہتر حکمت عملی بھی تیار کر سکتے ہیں۔ ان تمام امور سے باخبر ہونے کے باوجود نجانے کیوں وزیراعظم میاں نواز شریف ایسے عاجلانہ اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ سیاسی بنیادوں پر ہونے والے بلدیاتی الیکشن سے سیاسی جماعتوں کو نتائج دیکھ کر اپنی عوامی سطح پر مقبولیت کا بھی پتہ چل سکے گا اور انہیں معلوم ہو گا کہ کون سی جماعت نچلی سطح تک عوام میں اثر رکھتی ہے۔ سیاسی جماعتیں انہی انتخابات کی بنیاد پر اپنی آئندہ حکمت عملی اور پالیسیاں ترتیب دیتی ہیں تاکہ عوام کا اعتماد حاصل کر سکیں، ان کے مسائل حل کر سکیں۔ اس وقت جب مرکز اور پنجاب میں مسلم لیگ کی حکومت ہے تو اسے خوفزدہ ہونے کی بجائے اطمینان کے ساتھ بلدیاتی الیکشن سیاسی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ کرنا چاہئے ورنہ باقی سیاسی جماعتیں اسے مسلم لیگ کی کمزوری اور شکست تعبیر کریں۔عمر کی حد25سال مقرر کرنا ایک ٹرائل ہے۔ ملک میں 70% آبادی 30سال سے کم عمر ہے۔ امید ہے کہ نوجوان نسل ملک کو سنوارنے میں نہ صرف حصہ لے گی بلکہ اپنے سے پہلی جنریشن کی غلطیوں کو نہیں دہرائے گی۔