بلوچستان حکومت نے صوبے کی جیلوں کو حساس ترین قرار دیدیا
بلوچستان حکومت نے صوبے کی جیلوں کو حساس ترین قرار دیدیا
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان حکومت نے صوبے کی پانچ جیلوں کو حساس ترین قرار دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کی سینٹرل جیل میں اس وقت سزائے موت کے 85 مجرم موجود ہیں، ان جیلوں کو اہم قیدیوں کی موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے حساس قرار دیا گیا ہے۔سیکریٹری ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز اکبر حسین درانی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی حکومت کو ان پانچ جیلوں پر حملے کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ، سینٹرل جیل مچھ، گڈانی، خضدار اور نوشکی کو حساس ترین جیل قرار دیا گیا ہے۔
بلوچستان/حساس جیلیں