جدہ: 49 سرکاری پاسپورٹ کے اجراءکا انکشاف، پاکستان بھیجے گئے
جدہ: 49 سرکاری پاسپورٹ کے اجراءکا انکشاف، پاکستان بھیجے گئے
جدہ (امیر محمد خان سے) پاکستانی قونصیلٹ جدہ سے 49 سرکاری پاسپورٹس جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، جدہ میں عام پاکستانیوں کو مبینہ طور جاری کئے جانے تھے ، تحقیقات کیلئے اعلی اختیارتی ٹیم جدہ پہنچ رہی ہے ۔ ، ذرائع کے مطابق جدہ سے 49 پاسپورٹس پاکستان بھیجے گئے اسلام آباد سے جاری ہونے کے بعد اور جدہ ارسال کئے جانے کے بعد ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس سکندر سلطان راجہ نے شک کی بنیاد پر انہیں جاری کئے جانے پر پابندی لگا دی ، ڈی جی حج نے کمپیوٹر کے ذریعے سرکاری ” بلو پاسپورٹس ‘ کی تفصیلات ،معلوم کیں جو ماضی میں نہیں کی جاتی تھی ، تو انہیں انکشاف ہوا کہ جدہ میں پچاس کے قریب سرکاری پاسپورٹس بغیر کسی متعلقہ منظوری کے جاری کئے جارہے ہیں۔