خصوصی کشمیر پارلیمانی کمیٹی میں نمائندگی : جماعت اسلامی، تحریک انصاف نظرانداز
خصوصی کشمیر پارلیمانی کمیٹی میں نمائندگی : جماعت اسلامی، تحریک انصاف نظرانداز
اسلام آباد (ثناءنیوز) خصوصی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے اراکین کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ کمیٹی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین کی بھاری اکثریت کو شامل کیا گیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی صرف خاتون رکن کو نمائندگی دی گئی ہے۔ کمیٹی میں نمائندگی کے حوالے سے اہم جماعتوں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کو نظرانداز کر دیا گیا ہے تاہم ایوان میں ایک رکن رکھنے والی عوامی نیشنل پارٹی کو ضرور نمائندگی دی گئی ہے۔ 20 رکنی خصوصی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ قائمہ کمیٹیوں پر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے تحفظات پر مجوزہ کشمیر کمیٹی میں ردوبدل کا امکان ہے۔ مجوزہ کمیٹی کے اراکین میں مخدوم امین فہیم، زاہد حامد، غوث بخش مہر، چوہدری خادم حسین، جنید انوار چوہدری، ملک شاکر بشیر اعوان، رانا عمر نذیر، محمد افضل کھوکھر، محمد ارشد خان لغاری، غلام محمد لالی، شکیلہ لقمان، میاں جاوید لطیف، رانا افضل حسین، فرحانہ قمر، اعجاز حسین جاکھرانی، عبدالستار بچانی، نصیر خان، نعیمہ کشور خان، عبدالوسیم اور امیر حیدر ہوتی شامل ہیں۔ کمیٹی میں 12 اراکین کا تعلق مسلم لیگ (ن)، 3 کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے، ایک ،ایک رکن مسلم لیگ فنکشنل، جمعیت علماءاسلام، ایم کیو ایم اور عوامی نیشنل پارٹی سے لیا گیا ہے۔
کشمیر کمیٹی/ نظرانداز