• news

لاہور: رمضان بازاروں کے شامیانوں کی اصل لاگت سے کئی گنا زیادہ کرائے کی ادائیگی شروع

لاہور: رمضان بازاروں کے شامیانوں کی اصل لاگت سے کئی گنا زیادہ کرائے کی ادائیگی شروع

لاہور (خبرنگار) صوبائی دارالحکومت کی ٹاﺅن انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے احکامات پر لگائے گئے رمضان بازاروں کے شامیانوں اور قنانوں کے بل انکی اصل لاگت سے کئی گنا کی شکل میں ادا کرنا شروع کردئیے۔ عزیز بھٹی ٹاﺅن انتظامیہ نے ٹاﺅن میں لگائے گئے رمضان بازار ہربنس پورہ اور چونگی دو گیج ضرار شہید روڈ پر صرف دس سٹالوں پر مشتمل رمضان بازار کا شامیانوں اور قنانوں کا 45 لاکھ روپے کا بل ٹھیکیدار کو ادا کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ بل صرف 20 دنوں کا ادا کیا گیا ہے اور ابھی 10 مزید دنوں کا 30 لاکھ کے لگ بھگ بل ادا کیا جانا ہے۔ اسی طرح شامیانوں اور قناتوں پر ٹاﺅن انتظامیہ نے 75 لاکھ روپے ادا کرنا ہیں۔
شامیانہ

ای پیپر-دی نیشن