امریکہ ‘ ایران سمیت 13ممالک میں پاکستانی سفارتخانے سفیروں کے منتظر
امریکہ ‘ ایران سمیت 13ممالک میں پاکستانی سفارتخانے سفیروں کے منتظر
اسلام(آئی این پی) امریکہ‘ یونان‘ تھائی لینڈ اور ایران سمیت 13 ممالک میں اس وقت پاکستانی سفارتخانے سفیروں کے بغیر چل رہے ہیں‘ سفراءکی عدم موجودگی کے باعث مذکورہ سفارتخانوں میں ماتحت عملے کا راج قائم ہوگیا‘ وہاں ان ممالک میں موجود لاکھوں پاکستانی شدید مسائل سے دوچار ہوگئے۔ بعض سفراءکی ریٹائرمنٹ اور حکومت کی تبدیلی کی وجہ سے کچھ سفراءکے استعفوں کی وجہ سے اس وقت 13 ممالک میں پاکستانی سفارتخانے بغیر سفیر کے چل رہے ہیں۔ مذکورہ ممالک میں ابوظہبی‘ یونان‘ تھائی لینڈ‘ ارجنٹائن‘ سینی گال‘ ہنوئی‘ میکسیکو‘ امریکی‘ جنوبی کوریا‘ ایران‘ ویتنام‘ ناروے اور مسقط شامل ہیں جہاں پاکستانی سفیروں کی غیر موجودگی کی وجہ سے پاکستانی شہری شدید مسائل سے دوچار ہیں اور انکا کوئی پرسان حال نہیں ہے جبکہ سفراءکی عدم موجودگی میں پاکستانی سفارتخانوں میں ماتحت عملے کا راج قائم ہے جبکہ سمندر پار پاکستانی محنت کشوں کی شکایات سننے والا کوئی نہیں۔ دوسری جانب حکومت کی تبدیلی کے بعد دفتر خارجہ کے حکام مذکورہ ممالک میں سفراءکی تعیناتی کیلئے وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کے احکامات کا انتظار کررہے ہیں۔
سفارتخانے
a