• news

سکیورٹی پالیسی پر حکومت سے تعاون کرینگے: قمر زمان کائرہ

سکیورٹی پالیسی پر حکومت سے تعاون کرینگے: قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (آن لائن+ این این آئی) پےپلز پارٹی کے سےنئر رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پےپلز پارٹی سےکورٹی پالےسی پر حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریگی۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی جانبسے غیرجماعتی بلدیاتی الیکشن کرانے کے فیصلے کو میثاق جمہوریت کے خلاف قرار دیا۔ اسلام آباد مےں ملزم سکندر کی گرفتاری مےں زمردخان نے بہت بہادری کا مظاہرہ کےا ہے۔ اسلام آباد پولےس کے پاس وسائل کم ہےں،جدےد طرز کے ہتھےار اور دےگر اسلحہ بھی موجود نہےں ہے۔ انہوں نے کہا پےمرا رولز موجود ہےں،حکومت ان پر فوری طور پر عملدرآمد کرے۔ لائےو کورےج کے حوالے سے مےڈےا مالکان کے ساتھ آئےنی طور پر اےک پالےسی پر عمل کرنا چاہئے۔ ایک دوسرے موقع پر ان کا کہنا تھا پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ میثاق جمہوریت کی بھی خلاف ورزی ہے۔
، اس فیصلے کیخلاف ہر سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نوازشریف نے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کیساتھ میثاق جمہوریت میں طے کیا تھاکہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے لیکن مسلم لیگ (ن) اس پر عملدرآمد سے گریزاں ہے لیکن عوام ان سے اسکا حساب مانگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے بارے بھی مشاورت کی جارہی ہے۔ پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔
کائرہ

ای پیپر-دی نیشن